Apple Ber fruit in tharparkar sindh

یہ ہے اصل تبدیلی – صحرا تھرپارکر میں بائیو سیلائن ٹیکنالوجی سے پھل اگنے لگے

یہ ہے اصل تبدیلی – تھرپارکر میں بائیو سیلائن ٹیکنالوجی کی مدد سے سیب اگنے لگے

مشیر برائے قانون وزیر اعلی سندھ مرتضی وہاب نے گزشتہ روز کہا کہ پانی کی قلت والے علاقے تھرپارکر میں بائیو سیلائن زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے پھلوں کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔
مرتضی وہاب نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لوگوں کی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ایپل بیر کا پھل بڑی مقدار میں تیار کیا جارہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایک پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تھرپارکر میں دس ایکڑ رقبے پر سیب کے درخت لگائے گئے ہیں۔
یہ تجربہ نمکین پانی سے فصلوں کی پیداوار کا ایک حصہ تھا جو زیر زمین پانی کے ذخیرے کو  200 میٹر کی گہرائی سے نکال کر فصلوں کو دیا گیا۔
بائیو سیلائن ٹیکنالوجی فصلوں کی پیداوار کے لئے ایسے علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے جہاں پانی نمکین ہوتا ہے اور عام طور پر فصلوں کے لئے نقصان دے ہوتا ہے۔
ایسے علاقے عموما ساحل سمندر کے قریب پائے جاتے ہیں جہاں سمندر کا پانی سطح کے اوپر یا زیر زمین دور کے علاقوں تک پھیل جاتے ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی پیداوار کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ میٹھے پانی کے ذخائر دنیا میں کمیاب ہوتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:   چین کی بڑی موبائل کمپنیاں گوگل پلے سٹور کے متبادل پر متفق

اپنا تبصرہ بھیجیں