google play

چین کی بڑی موبائل کمپنیاں گوگل پلے سٹور کے متبادل پر متفق

رپورٹس کے مطابق چین کی بڑی موبائل کمپنیاں Huawei, Xiaomi, Oppo اور Vivo گوگل پلے سٹور کا متبادل پلیٹ فارم بنانے پر متفق ہو چکی ہیں۔
چینی موبائل کمپنی Huawei نے اس سلسلے میں 1 ارب ڈالر کا ابتدائی بجٹ مختص کیا ہے اور 4000 ڈیولپرز اور سافٹ وئیر انجینیئرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
گوگل پلے سٹور کا متبادل مستقبل میں گوگل کے لئے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ دنیا میں موبائل کی فروخت میں چینی کمپنیوں کا حصہ 40 فی صد ہے۔
چین میں گوگل پلے سٹور پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ چینی موبائل صارفین چینی موبائل کمپنیوں کے ایپ سٹورز سے ہی موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ جبکہ گوگل پلے سٹور دنیا بھر کے ڈیولپرز کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں وہ اپنی ایپلیکیشنز اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ گوگل پلے سٹور صارفین کے لئے بھی ایک پلیٹ فارم ہے جہاں سے وہ اپنی ضرورت کے مطابق ایپلیکیشنز ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:   زونگ کا 75 ممالک میں 4G رومنگ کا آغاز

اپنا تبصرہ بھیجیں