Mobile world Congress 2020

GSMA اور PTA پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے

گلوبل سسٹم آف موبائل ایسوسی ایشن GSMA اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی PTA نے مستقبل کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کو پاکستان میں متعارف کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسی سلسلے میں پاکستان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اینڈ اکانومی سمٹ سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہوگی۔ جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اکانومی کی طرف بڑھنے کی صلاحیت پر بات کی جائیگی۔
سربراہ GSMA جولین گورمین نے اس بات کا اعلان چیئر مین PTA میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ سے ایک ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر چیئر مین PTA نے ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی کامیابیوں اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ GSMA اور PTA نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور مستقبل کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کو پاکستان میں متعارف کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:   یہ ہے اصل تبدیلی - صحرا تھرپارکر میں بائیو سیلائن ٹیکنالوجی سے پھل اگنے لگے

اپنا تبصرہ بھیجیں