ہواوے پے نے پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کر دیا

ہواوے کے تعاون سے نیشنل بینک آف پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل نے ہواوے پے لانچ کردیا ہے۔ چین ، روس اور ہانگ کانگ کے بعد کے اب پاکستان میں ہواوے نے اپنی
موبائل والیٹ سروس ہواوے پے کو یونین پے انٹرنیشنل اور نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے متعارف کروایا ہے۔

ہواوے صارفین جو کہ این بی پی یونین پے ورچوئل کارڈ کے حامل ہیں وہ باآسانی ہواوے والیٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

۔
سال 2016 میں 31 اگست کو ہواوے اور یونین پے نے مشترکہ طور پر چینی مارکیٹ کے لئے ہواوے پے سروس کا آغاز کیا۔ سال 2018 میں 26 جنوری کو ہواوے نے شینزین میں یونین پے کے ساتھ عالمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر ہواوے پے کی عالمگیریت کو فروغ دینے اور بیرون ملک عمل درآمد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

پچھلے کچھ سالوں میں پاکستان میں ہواوے کے کاروبار میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور اس نے پاکستان کی قومی معیشت میں نمایاں شراکت داری کی ہے۔ ہواوے پے کے ذریعے ادائیگی کرنا بہت آسان اور محفوظ طریقہ ہے۔ یہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی جگہ لے سکتا ہے ، آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ آپ اپنے این بی پی بینک کارڈ کو ہواوے والیٹ میں بتدیل کریں اور اسٹورز پر یونین پے کیو آر کوڈ اسکین کرکے ادائیگی کریں۔

منیجنگ ڈائریکٹر ایڈم ژاؤ نے کہا کہ ہواوے موبائل سروسز کا مقصد جدید صارفین اور جدید خدمات کو عالمی صارفین تک پہنچانا ہے ، جس سے زیادہ سے زیادہ افراد جدید دور کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر ، ہم پاکستان میں اپنے صارفین کے لئے ہواوے پے لانچ کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں