Huawei

ٹیلی کام کمپنی Jazz اور Huawei کے اشتراک سے “نالج فیکٹری” پروگرام کا آغاز

ٹیلی کام کمپنی Jazz نے موبائل کمپنی Huawei کے اشتراک سے “ہواوے نالج فیکٹری” کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں، طلباء اور کاروباروں کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی ٹریننگ دینا ہے۔

یہ اعلان پاکستان میں ہواوے کے ڈپٹی سی ای او بلال احمد مسعود نے کیا۔
یہ ٹریننگ 12 ماہ پر محیط ہوگی جس میں Big Data, Cloud Computing اور Artificial Intelligence کے حوالے سے کلاسز منعقد ہونگی۔
یہ اقدام Jazz کے “Make your Program” کے تحت اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید ترین سافٹ وئیرز اور ایپلیکیشنز کی ڈیویلپمنٹ اور ڈیجیٹل دور کے چیلنجز کے لئے تیار کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:   پرانے جہاز کہاں جاتے ہیں ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں