ice age

زمین برفانی دور میں داخل ہو رہی ہے

کیا آپ زمین پر برفانی دور کے لئے تیار ہیں ؟
سائنسدانوں کے مطابق زمین برفانی دور میں داخل ہو رہی ہے۔ اور یہ دور اگلے 30 سال تک جاری رہے گا۔
ہر 400 سال بعد ایک دور آتا ہے جب سورج کم سے کم توانائی خارج کرتا ہے۔ جس سے زمین پر درجہ حرارت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ 2020 میں سورج پچھلے 200 سال میں توانائی کے اخراج کے حوالے سے کم ترین سطح پر ہوگا۔ جس کی وجہ سے زمین اگلے 30 سال کے لئے برفانی دور میں داخل ہوجائیگی۔ سورج کے کم توانائی کے اخراج کی وجہ سے موسم سرما شدید ہو جائینگے، برفانی طوفانوں اور برف برف باری میں شدید اضافہ ہوگا۔ اور موسم گرما میں شدید بارشیں ہونگی۔ برطانیہ کا دریائے تھیمز اور نیدر لینڈ کا دریائے ایمسٹرڈم جم کر برف بن جائینگے۔
ناسا کے مطابق زمین پر برفانی دور سن 2053 تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد بتدریج درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائیگا۔
سورج کی کم توانائی کا اخراج سورج کی قدرتی زندگی کے چکر کا حصہ ہے۔
یونیورسٹی آف نورتھمبیا کی ماہر ویلینٹینا زارکووا کے مطابق یہ دور برفانی طوفانوں اور شدید بارشوں والا ہوگا۔ زارکووا کے مطابق برفانی دور کا آغاز کینیڈا اور آئس لینڈ سے ہو چکا ہے جہاں درجہ حرارت منفی 59 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔ اور یہ اثرات رفتہ رفتہ دنیا کے باقی حصوں تک پھیلتے جائینگے۔
دنیا کا آخری چھوٹا برفانی دور سن 1645 سے سن 1715 تک جاری رہا تھا جب دیریائے تھیمز اور دریائے ایمسٹر ڈم جم کر برف بن گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں