پاکستان میں 2020 میں مزید سستی کاریں متعارف ہونگی

پاکستان میں آٹوموبیل کا شعبہ تیزی سے پھل پھول رہا ہے۔ سال 2020 میں پاکستان میں نئ سستی کاریں مارکیٹ میں آنے کی امید ھے۔

پاکستان میں “آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-2021” کے نفاذ کے بعد آٹوموبیل ڈویلپرز کو پاکستان میں کاریں بنانے کی دعوت دی گئ ھے۔
آئیے ایک نظر ڈالیں کہ 2020 کے دوران پاکستان میں کون سے کاریں آنے والی ہیں ۔

پروٹون ایکس 70 کو 2020 کے ابتدائی مہینوں میں لانچ کیے جانے کی امید ہے۔ سرکاری قیمتوں کو ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن ملائشیا میں اس ماڈل کی قیمت تقریبا 25،040،534 روپے ہے۔

اس سال کے آخر میں ہنڈئ ٹکسن 2021 کی نقاب کشائ کی امید ہے۔ یہ کار نئے ڈیزائن شدہ ڈیش بورڈ پینل اور رنگوں میں دستیاب ہوگی جبکہ اسکی سیٹوں کے بیرونی کور چمڑے سے بنے ہیں۔
توقع ہے کہ ٹویوٹا یارس کا نیا ورژن فروری 2020 میں پاکتستانی مارکیٹ میں آئے گا اور اس کی قیمت 2300000 روپے کے آس پاس بتائی جاتی ہے۔
خوبصورت ہنڈئ سوناٹا سب سے زیادہ متوقع کار ہے جو 2020 میں پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔ اس کے خوبصورت ڈیزائن اور ٹرینڈی بیک لائٹس کاروں کے شوقین افراد کو یقینا متاثر کریں گی۔ پاکستان میں ہنڈئ سوناٹا کی قیمت 1،550،000 روپے ہے۔
ملائیشین برانڈ پاکستانی مارکیٹ میں ایک اور پروڈکٹ پیش کرتا ہے جو پروٹون ایکزورا ہے اس کی قیمت 28,95,305 روپے ہے۔

بورگورڈ بی ایکس 5 نے سب سے بڑے چینی آٹو مینوفیکچررز ، بیقی فوٹون موٹر کی بحالی کے بعد آٹو مارکیٹ میں دوبارہ انٹری دی ھے۔ پاکستان کے لئے باضابطہ قیمتیں ابھی جاری نہیں کی گئیں لیکن ملائشیا میں اس کی قیمت 45 ,33 , 557 روپے ہے۔

مزید پڑھیں:   فری لانسرز رپورٹ 2020 - قارئین کے لئے اہم نقاط

چانگان کا سی ایکس 70 ٹی طویل سفر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنایا گیا ہے ۔ یہ الیکٹرک ڈرائیور سیٹ کے ساتھ ڈرائیونگ کا ایک آرام دہ اور پرسکون احساس فراہم ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس گاڑی کی قیمت تقریبا 2.7 سے 3.3 ملین ہوگی۔
گندھارا نسان جے اے سی ٹی 6 ڈبل کیبن پک اپ ٹرک کا پاکستان میں لانچ کیے جانے والے گندھارا پلانٹ میں
تجرباتی بنیادوں پر آزمایا جا رہا ھے۔ اس کے پچھلے ماڈل کو پاکستانی مارکیٹ کی طرف سے زبردست پزیرائ ملی تھی۔ اس کی قیمت 2.6 ملین روپے تک متوقع ھے۔
ملائیشین کار پروڈیوسر پروٹون ساگا پاکستان میں مقبول ہو رہی ھے۔ اس کے متعدد ماڈل 2020 میں پاکستانی مارکیٹ میں پیش کیے جانے والے ہیں۔ پروٹون ساگا آرام دہ اور پرسکون ماڈلز پیش کرتا ہے اس کی قیمت 15 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں