ڈسپلے کے اندر کیمرہ : نوکیا 9.2 دنیا کا پہلا ایسا موبائل بن جایئگا؟

ڈسپلے کے اندر کیمرہ : نوکیا 9.2 دنیا کا پہلا ایسا موبائل بن جایئگا؟

نوکیا موبائل فونز کے شوقین افراد کے لئے ایک خوشخبری یہ ھے کہ نوکیا 9.2 دنیا کا پہلا ایسا موبائل فون بننے کے امکانات ہیں جس کا سیلفی کیمرہ ڈسپلے سکرین کے اندر ہوگا۔ لیکن اس کے ساتھ ایک بری خبر یہ ہے کہ نوکیا فونز بنانے والی کمپنی HMD Global نے اس موبائل فون کو لانچ کرنے کی تاریخ کو اس سال کے اواخر تک بڑھا دیا ہے۔ کیونکہ ذرائع کے مطابق کیمرہ ابھی تک آزمائشی کے مراحل سے گزر رہا ھے۔
اس سے پہلے موبائل کمپنیاں Oppo اور Xiaomi ڈسپلے کے اندر کیمرہ کی آزمائش کر چکی ہیں لیکن انکا ماننا ھے کہ ایسے کیمروں کو کمرشل بنیادوں پر فراہم کرنے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ھے۔ لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ نوکیا اس دوڑ میں آگے نکلنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:   ہواوے پے نے پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں