پرانے جہاز کہاں جاتے ہیں ؟

سروس سے سبکدوشی کے بعد طیارے کہاں جاتے ہیں؟

چیزوں کی میعاد ختم ہو جاتی ہے اور ان کو گھر کے پچھلےحصہ میں ڈال دیا جاتا ہے لیکن طیارے ان کے بڑے سائز کی وجہ سے ہم ان کو گھر کے پچھلے حصے میں پھینکنے سے تو رہے۔ تو آخر ریٹائرڈ ہونے والے جہاز کہاں جاتے ہیں اور کیا ان کے لئے کوئی قبرستان ہے یہ ایک سوال ہے جو ہر ایک کے ذہن میں آتا ہے۔
اس کا جواب ہاں میں ہے کیونکہ ہوا بازی کی دنیا میں مسلسل تبدیلی آنے کے ساتھ ، ایئر لائنز جدید اور جدید طیاروں کی جگہ بنانے کے لئے کچھ طیاروں کو سروس سے ریٹائر کرتی ہے
ہم دنیا بھر میں ان میں سے کچھ طیاروں کے قبرستانوں کی تفصیلات شیئر کریں گے۔
ڈیوس۔ مونٹھن ائیر فورس بیس
سب سے مشہور اڈہ ہے ، جو عوام کے لئے صرف سیر کی اجازت دیتا ہے۔

یہ اڈہ دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم کیا گیا تھا ، ابتدا میں یہ B-29 اور C-47 ہوائی جہاز کو ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا ، لیکن آج کل اس میں 4،400 سے زیادہ طیارے اور 13 ایرو سپیس گاڑیاں ہیں-

بونیارڈ بنیادی طور پر تجارتی ہوائی جہازوں کا گھر ہے ، حالانکہ یہ علاقہ کسی فوجی اڈے کی طرح ہے۔ اسی وجہ سے وہاں آپ فوٹو نہیں کھینچ سکتے-

روز ویل انٹرنیشنل مرکز واکر ایوی ایشن میوزیم کا گھر نیو ۔میکسیکو میں واقع ہے۔ میوزیم کی سیر آپ مفت میں کر سکتے ہیں روز ویل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندر عارضی طور پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں:   سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت پالیسی ۔ خیبر پختونخواہ بازی لے گیا

کیلیفورنیا میں موجاوی ایئر اور اسپیس پورٹ سینکڑوں طیاروں کا گھر ہے ، لیکن آپ کو بونیارڈ تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔
البتہ ہوائی اڈے میں ہر مہینے کے تیسرے ہفتہ کو ایک پروگرام ہوتا ہے ، جس میں مہمان مقررین اور دلچسپ طیاروں کے ڈھیروں کے قریب جانے کا موقع ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں