Olive oil and Olives

ایکسٹرا ورجن زیتون – سپلائی چین اور بلاک چین ٹیکنالوجی

ناقص کوالٹی یا جعلی زیتون کا تیل ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ بعض اوقات خریدا گیا تیل زیتون کا تیل ہوتا ہی نہیں ہے بلکہ وہ کسی اور بیج یا سویا بین کا تیل ہوتا ہے جس پر زیتون کے تیل کا لیبل لگا کر فروخت کیا جاتا ہے۔

لیکن اب ایسا طریقہ کار موجود ہے جس سے ہم جان سکتے ہیں کہ زیتون کا تیل جو ہم استعمال کر رہے ہیں وہ واقعی اتنا خالص ہے جس کو “ایکسٹرا ورجن” کہا جا سکے؟

تیونس کی زیتون تیل کی کمپنی CHO امریکی کمپنی IBM سے مل کر ایسا نظام تشکیل دے رہی ہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زیتون کے باغات سے لے کر آپ کے گھر تک جو تیل پہنچ رہا ہے وہ اصل زیتون کا تیل ہے۔ تیونس کی کمپنی CHO یہ تیل Terra Delyssa کے نام سے فروخت کرتی ہے۔

بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ان تمام مقامات جیسا کہ زیتون کے باغات جہاں زیتون اگایا گیا، زیتون پیسنے والی فیکٹری، تیل نتھارنے والے پلانٹ، زیتون تیل کے بوتل بنانے والی فیکٹری اور بیچ کے ہول سیلرز کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جائے گا اور خریدار بوتل پر چسپاں QR کوڈ کو سکین کر جان سکے گا کہ اسکا خریدا گیا زیتون کا تیل اصلی ہے یا نہیں۔

بلاک چین ٹیکنالوجی میں چونکہ ریکارڈ کو ایک جگہ پر محفوظ نہیں کیا جاتا بلکہ ریکارڈ ایک سے زیادہ کمپیوٹرز پر محفوظ ہوتا ہے اور زیتون کے باغات سے لیکر زیتون بیچنے والے سٹورز ایک مربوط نظام میں کام کرنے کے پابند ہونگے اس لئے کسی ایک فرد کے لئے ایسا ممکن نہیں ہے کہ وہ ریکارڈ یا خود زیتون کے تیل میں کوئ ملاوٹ یا رد و بدل کر سکے۔

مزید پڑھیں:   بلاک چین ٹیکنالوجی اور ہماری روزمرہ زندگی میں اسکی اہمیت

امریکی کمپنی IBM ایسا پہلی بار نہیں کر رہی بلکہ اس کے پاس IBM FOOD TRUST کے نام سے ایک ذیلی ادارہ موجود ہے جو کھانے پینے کی اشیاء کی Tracking کے لئے بلاک چین ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

اس سے پہلے Walmart بھی اپنے کھانے پینے کی اشیاء کی ٹریکنگ کے لئے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔

فرانسیسی ریٹیل سٹور چین Carrefour بھی اپنے کھانے پینے کی اشیاء جیسا کہ مرغی، انڈے، فروٹ اور سبزیوں کی ٹریکینگ کے لئے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام اشیاء انکے مقرر کردہ باغات، کھیتوں، فارمز اور فیکٹریوں سے ہو کر انکے پاس پہنچ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں