Suzuki cultus

سوزوکی کلٹس نئی خصوصیات کے ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ

پاک سوزوکی نے کلٹس میں نئی ​​خصوصیات متعارف کرا دیں، قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا۔

پاک سوزوکی نے کلٹس (لائن اپ) کے دو ماڈلز میں نئی ​​خصوصیات پیش کی ہیں جبکہ انکی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ یہ دو مختلف ماڈلز VXL اور AGS ہیں۔ کمپنی نے ان نئی خصوصیات کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتائی ہے ۔ ان میں 8 انچ ڈسپلے ، بلوٹوتھ، یو ایس بی ، ریڈیو ، ایس ڈی کارڈ سلاٹ، کے ساتھ ایم پی 5 کیپسیٹیویٹ ملٹی ٹچ اسکرینیں شامل ہیں۔

پاک سوزوکی نے ان تمام خصوصیات کو اپنے انفوٹینمنٹ سسٹم اپ گریڈ کے تحت شامل کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ، اس نے ہمیشہ صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لئے بر پور کوشش کی ہے ۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ، پاک سوزوکی نے کلٹس وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز میں اپنے صارفین کے لئے ایک نیا مربوط انفوٹینمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ یہ دونوں ماڈل کلٹس لائن اپ میں اعلی مقام پر ہیں۔ پاک سوزوکی بھی امید کر رہی ہے کہ نیا انفوٹینمنٹ سسٹم صارفین کی توقعات پر پورا اترے گا اور آسانی سے گاڑی چلانے میں ان کی مدد کرے گا۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں اب کچھ عرصے سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ صارفین اس قیمت میں اضافے کے بارے میں کیا سوچیں گے۔

مزید پڑھیں:   ہواوے پے نے پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں