Vivo S1 Pro

Vivo S1 Pro – قیمت کا صحیح نعم البدل

موبائل فون استعمال کرنے والوں کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔ کسی کو بڑی سکرین والا موبائل فون پسند ہے تو تو کسی کو لمبی بیٹری لائف چاہیئے۔ کسی کی ترجیح موبائل کا کیمرہ ہے تو کسی کی ضرورت موبائل کی وسیع میموری ہے۔ Vivo S سیریز نے ہمیشہ سے موبائل کی خوبصورتی اور تمام ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے درمیانے بجٹ کے موبائل فون متعارف کرائے ہیں۔

Vivo نے حال ہی میں درمیانے بجٹ کا موبائل فون S1 Pro متعارف کرایا ہے۔ پاکستان میں اس موبائل فون کی قیمت 43,999 روپے ہے۔

اس موبائل فون میں 8 جی بی کا RAM ہے جبکہ اس کا کیمرہ 48 میگا پکسل کا ہے۔ فنگر پرنٹ ڈسپلے کے اندر ہے۔ جبکہ اسکا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔

آئیے تفصیل سے اس موبائل کا جائزہ لیتے ہیں کہ کیا اس موبائل کی خوبیاں اسکی قیمت کا اچھا نعم البدل ہیں یا نہیں؟

ڈسپلے:
Vivo S1 کا ڈسپلے سائز 6.38 انچ کا ہے۔ جبکہ یہ سپر ایمولیڈ FHD خاصیت کا حامل ہے۔ سکرین کا رنگ گہرا سیاہ ہے۔ اور سکرین کو روشنی اس قدر ہے کہ ہم اسکو سورج کی براہ راست روشنی میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈیزائن:
موبائل کے پچھلی سائیڈ کے کیمرے کا ماڈیول ہیرے کی شکل سے ملتا ہے۔ Vivo کے مطابق کیمرے کے ہیرے کی شکل جیولری سے متاثر ہو کر بنائ گئ ہے۔
بنیادی طور پر موبائل کا بیرونی حصہ شیشے جیسے میٹرئیل سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کا فریم ٹھوس اور دھاتی ہے۔
موبائل کی چارجنگ اینیمیشن بھی ہیرے کی شکل کی ہے۔ موبائل کے دایئں طرف والیوم بٹن اور پاور بٹن جبکہ موبائل کی بائیں جانب دو سم کارڈز اور میموری کارڈز کی ٹرے رکھی گیئں ہیں۔ جبکہ مائیکرو فون کو منسلک کرنے کا پورٹ اور چارجنگ پورٹ موبائل کے نچلے حصے میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:   بلاک چین ٹیکنالوجی اور ہماری روزمرہ زندگی میں اسکی اہمیت

کارکردگی:
موبائل فون میں طاقتور Qualcomm Snapdragon
SoC Octa-coree 665 پروسیسر لگا ہوا ہے۔ جبکہ یہ بجٹ فون کیٹگری میں واحد فون ہے جس میں 8 جی بی کا RAM ہے۔ موبائل فون کی میموری 128 جی بی رکھی گئ ہے جس کو 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

موبائل فون کا فنگر پرنٹ سینسر ڈسپلے کے اندر ہے جو سکرین کو ان لاک کرنے میں آدھا سیکینڈ لیتا ہے۔ جبکہ اس میں فیس ان لاک کی سہولت بھی موجود ہے۔

بیٹری پاور:
موبائل کی بیٹری 45000 MAh کی درمیانی طاقت کی ہے۔ جو کہ ڈبل انجن اور تیز چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ ایسے لوگ جو موبائل گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں یہ بیٹری ایک دن تک چل سکتی ہے۔ جبکہ معمول کے استعمال پر یہ بیٹری دو دن تک چل سکتی ہے۔

کیمرہ سیٹ اپ:
موبائل کے بیک کیمرہ ماڈیول میں 48 میگا پکسل کا کیمرہ، 8 میگا پکسل کا Ultra wide کیمرہ، 2 میگا پکسل کا Macro Sensor، جبکہ 2 میگا پکسل کا Depth Sensor کیمرہ لگا ہوا ہے۔ 48 میگا پکسل کا بڑا کیمرہ کی کارکردگی روشنی میں تو بہترین ہے لیکن اندھیرے میں تصویر پر دھبے اور Noise واضح ہوتے ہیں۔ جبکہ سیلفی 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بہترین کارکردگی کا حامل ہے لیکن Skin Smoothing ایفکٹ بہت زیادہ ہے۔

بہ حیثیت مجموعی Vivo S1 Pro کم بجٹ والا بہترین موبائل فون ہے جو کسی بھی طری فیچرز میں کسی اچھے موبائل فون کے مقابلے میں کم نہیں ہے۔ اگرچہ اسکی شیسے کی طرح محسوس ہوتی پلاسٹک باڈی دیکھنے میں مہنگی نہیں لگتی لیکن مضبوط اور پائیدار ضرور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں